16 جولائی، 2024، 10:02 AM

ایران میں آج عاشورائے حسینیؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری

ایران میں آج عاشورائے حسینیؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری

اسلامی جمہوریہ ایران میں آج منگل کے دن صبح سے ہی تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کا سلسلہ شروع ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عاشورائے حسینی (ع) کے موقع پر ایران کے تمام علاقوں میں سوگواروں کی ایک بڑی تعداد عزاداری میں مشغول ہے جو حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی مظلومانہ شہادت پر نوحہ کناں اور مراسم عزاداری ادا کر کے ائمہ اہلبیت علیہم السلام کو پرسہ دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے مساجد، امام باگارہوں اور دوسرے مقدس مقامات پر مجالس عزا منعقد ہو رہی ہیں جہاں علمائے کرام اور ذاکرین عظام حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں اور آپ کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں اور سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزادار نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔

 آج صبح سے ہی عزاداروں کی ایک بڑی تعداد کے ماتمی جلوس اپنے اپنے رسم و رواج کے مطابق سید الشہداء علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کا غم منا رہے ہیں۔

ایران کے شہر مشہد مقدس میں ماتمی جلوس سید الشہداء (ع) کے غم و ماتم میں امام رضا علیہ السلام کو تعزیت پیش کرنے ماتم اور گریہ و زاری کرتے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ حرم مقدس میں داخل ہو رہے ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح قم المقدسہ میں بھی عاشورۂ حسینی (ع) کے موقع پر ماتم و عزا کا سماں ہے اور حرم کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) حسینی عزاداروں اور سوگواروں سے بھرا ہوا ہے جن کی آنکھیں اشکبار ہیں اور اور تمام دستے سینہ زنی کرتے ہوئے بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کو پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

ایران کے تمام مقدس مقامات، مساجد، تکیہ گاہیں اور ماتمی سنگتیں سید الشہداء ابا عبداللہ (ع) اور ان کے وفادار ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت کا ماتم کر رہے ہیں۔

عاشورہ کی صبح انجمن انصار الحسین (ص) کی عزاداری

امام زادہ زین العابدین علیہ السلام "کوہان" میں سید الشہداء کی عزاداری

ایران میں آج عاشورائے حسینیؑ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری

عاشورائے حسینیؑ کی مناسبت سے ارومیہ میں ماتم داری

حرم امام رضاؑ میں عزاداری

حرم امام رضا علیہ السلام میں عاشورائے حسینی کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ 

یوم عاشور کی مناسبت س کوہین عزاداری

امامزاده محمد عابد کاخک میں عزاداری

ملک کے دیگر شہروں کی طرح کاخک میں بھی عاشورۂ حسینی (ع) کے موقع پر ماتم و عزا کا سماں ہے۔

News ID 1925441

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • 20:06 - 2024/07/16
      0 0
      سلامت رہیں