مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی نیوز کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین میں نہتے شہریوں کی نسل کشی اور قتل عام پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جنگی جرائم پر صہیونی حکومت پر تجارتی اور دفاعی پابندی عائد کی جائے۔
شہباز شریف نے لبنان پر حالیہ صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ فلسطینیوں اور لبنانی عوام کے خلاف جنگی جرائم پر صہیونی حکام کا مواخذہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ اور دیگر خطے بھی مشرق وسطی میں جاری جنگ کی لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ