مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری 30 جولائی کو منعقد ہوگی۔
سینئر ایرانی اہلکار مجتبی یوسفی نے کہا کہ اب تک پانچ ممالک کے صدور اور 10 ممالک کے پارلیمانی اسپیکر نے ڈاکٹر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلف برادری کی تقریب پارلیمنٹ میں 30 جولائی کو ہوگی۔ اس سے پہلے 28 جولائی کو ایک تقریب ہوگی جس میں سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور سیاسی اور دفاعی اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
ڈاکٹر پزشکیان نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 16 ملین ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے حریف سعید جلیلی کو 13 ملین ووٹ ملے تھے۔
آپ کا تبصرہ