مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب کل ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگي جس میں 60 ممالک کے صدور، وزراء اعظم ، وزراء خارجہ ، پارلیمانی سربراہ اور نائب وزراء خارجہ شرکت کررہے ہیں۔
علی افراشتہ نے کہا کہ بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق نمبر 9 کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آج صدارتی تنفیذ نامہ پر دستخط کریں گے جس کےبعد صدر حسن روحانی کل باقاعدہ طور پر پارلیمنٹ میں حلف اٹھائیں گے۔ انھوں نےکہا کہ انقلاب اسلامی کی تاریخ میں حلف برداری کی یہ تقریب بے نظیر ہوگی اس تقریب میں 60 ممالک کے مہمان شرکت کررہے ہیں بہت سے مہمان وفود تہران پہنچ چکے ہیں۔
افراشتہ نے کہا کہ اس تقریب سے تینوں قوا کے سربراہان خطاب کریں گے اور یہ تقریب 90 منٹ تک جاری رہےگی۔
آپ کا تبصرہ