22 مئی، 2024، 5:58 PM

رہبر معظم سے پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات، صدر رئیسی کی شہادت پر اظہار تعزیت:

ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، رہبر معظم انقلاب

 ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، رہبر معظم انقلاب

پاکستانی وزیر اعظم "شہباز شریف نے اس ملاقات میں صدر رئیسی اور ساتھیوں کی شہادت پر پاکستانی حکومت اور قوم کی جانب سے رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، تہران میں مختلف ممالک کے حکومتی عہدیدار اور شخصیات کی رہبر معظم سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔

عالمی تنظیموں کے سربراہان اور مختلف ممالک کے نمائندے شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اور پاکستان کے عوام کی جانب سے ان کو اور ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی۔

رہبر معظم نے پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کہا کہ شہید صدر رئیسی کے دورہ اسلام آباد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا نیا باب آغاز ہوسکتا ہے۔ قائم مقام صدر محمد مخبر ان معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

رہبر معظم نے پاکستانی حکومت اور عوام کی ہمدردی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور ایک برادر ملک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ گذشتہ سالوں کے دوران دونوں کے تعلقات میں نشیب و فراز آئے ہیں۔ موجودہ پاکستانی حکومت اس حوالے سے اہم اقدامات کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے لہذا ان مراحل کو سنجیدگی کے ساتھ طے کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہید صدر رئیسی کا دورہ پاکستان مفید تھا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

پاکستانی وزیراعظم نے ایران کے نگران صدر ڈاکٹر محمد مخبر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

News ID 1924171

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • امجد PK 21:34 - 2024/05/22
      0 0
      Video chahiye tv channel kay