24 جولائی، 2024، 1:38 PM

شہید رئیسی کا طرز حکمرانی امام خمینی اور رہبر معظم کی تدبیر کے مطابق تھا، محمد مخبر

شہید رئیسی کا طرز حکمرانی امام خمینی اور رہبر معظم کی تدبیر کے مطابق تھا، محمد مخبر

قائم مقام ایرانی صدر نے کہا ہے کہ شہید رئیسی کا انداز حکمرانی امام خمینی اور رہبر معظم کی حکمت عملی اور تدبیر کے عین مطابق تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے کابینہ کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی کا انداز حکمرانی امام خمینی اور رہبر معظم کی حکمت عملی اور تدبیر کے عین مطابق تھا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ منٹ کے مختصر وقت میں حکومت کی تین سالہ کارکردگی کو بیان کرنا بہت مشکل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہید صدر رئیسی ہر کام کے لئے خود وقت دیتے تھے اور بنفس نفیس نگرانی کرتے تھے۔ وہ ایک محنتی اور دوراندیش حکمران تھے۔ امام خمینی اور رہبر معظم کی جانب سے حکومت کے لئے پیش کردہ حکمت عملی اور پالیسی کے مطابق انہوں نے حکومتی امور چلائے۔

محمد مخبر نے کہا کہ اس موقع پر رہبر معظم کی قدردانی کرتے ہیں جنہوں نے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طور پر ہر وقت حکومت کی حمایت کی۔ ان کی حمایت کی وجہ سے حکومت کچھ اصلاحات انجام دینے میں کامیاب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب ولایت فقیہ پر ایمان رکھتے ہیں تاہم حالیہ مہینوں میں پیش آنے والے واقعات کے دروان اپنی آنکھوں سے خود مشاہدہ کیا کہ ولایت فقیہ اس ملک کے اللہ کی نعمت ہے۔ رہبر معظم نے اس عرصے میں ملکی انتظامی امور چلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس حوالے سے ہم ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اجلاس کے دوران مخبر نے سیکورٹی فورسز، عدلیہ، پارلیمنٹ اور ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مختلف مواقع پر ملکی امور چلانے اور بحرانوں کو حل کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کیا۔

News ID 1925575

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha