26 جولائی، 2024، 8:05 PM

رہبر معظم کی حکمت عملی ہمارے لئے رہنما اصول ہے، پزشکیان

رہبر معظم کی حکمت عملی ہمارے لئے رہنما اصول ہے، پزشکیان

نومنتخب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس رہبر معظم کی اصولی حکمت عملی موجود ہے، انتخابی مہم اور مباحثوں کے دوران واضح کیا تھا کہ یہ حکمت عملی ہمارا ہدف مشخص کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے رہبر معظم کی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لئے باہمی اختلافات کو ختم کرنا ہوں گے۔ ہم نے کابینہ کے افراد کو منتخب کرنے کے لئے تمام جماعتوں اور دھڑوں کو مطلع کردیا ہے تاکہ باہمی اتفاق سے ایک متفقہ کابینہ تشکیل پائے۔

انہوں نے کہا کہ جلد از جلد کابینہ تشکیل دینے کی کوشش کی جائے گی اس سلسلے میں رہبر معظم کی خدمت میں جائیں گے تاکہ کابینہ کے لئے نامزد ہونے والے افراد پر زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے قائم ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس رہبر معظم کی جامع اور معقول حکمت عملی موجود ہے۔ میں انتخابی مہم اور مباحثوں کے دوران علی الاعلان کہا تھا کہ ان کی حکمت عملی ہمارے لئے رہنما اصول ہے اور اسی کے ذریعے اپنا ہدف مشخص کریں گے۔ جب ہمارا ہدف اور حکمت عملی معین ہے تو اختلافات کی کوئی گنجائش نہیں رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر اچھی اور بہتر تجویز کا خیر مقدم کیا جائے گا کیونکہ حق اور حقیقت کو ہر حال میں قبول کرنا چاہئے۔

News ID 1925614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha