مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے حکومت کے آخری دن مختلف وزارتوں کے معاونین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت محنت و رفاح اجتماعی نے گذشتہ تین سال کے دوران اچھی کارکردگی دکھائی اور حکومت کے وعدے پورے کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت محنت و رفاہ اجتماعی نے غربت کے خاتمے میں اہم اقدامات انجام دیتے ہوئے چھے ملین سے زیادہ افراد کو غربت کی لکیر سے نکالا۔ معذور اور محتاج افراد کے علاج و معالجے کے سلسلے اہم فیصلے کئے۔
مخبر نے کہا کہ شہید رئیسی اچھی انتظامی صلاحیت رکھتے تھے اور حکومتی امور کو دینی نقطہ نظر سے دیکھتے تھے۔ یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید رئیسی نے تین سال کے دوران انتخابی وعدوں کو پورا کیا جس میں سالانہ دس لاکھ ملازمتوں کی ایجاد بھی شامل ہے۔ معاشرے کے مختلف طبقات کو انشورنس کی مد میں ادائیگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ جوانوں کو گھر بنانے کے لئے دیے جانے والے قرضوں کی مقدار میں بھی حتی الامکان اضافہ کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ