امریکہ نے ترکی میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

امریکہ نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ترکی میں سفارت خانہ بند کرکے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ترکی میں سفارت خانہ بند کرکے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں واقع امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر سفارت خانہ ایک روز کے لئے بند رہے گا اور تمام ویزہ انٹرویو اور معمول کی دیگر مصروفیات معطل رہیں گی تاہم صرف ہنگامی سہولتیں ہی فراہم کی جائیں گی جب کہ سفارت خانہ دوبارہ کھلنے اور سفارتی خدمات کی بحالی سے متعلق اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بیان میں امریکی سفارت خانے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی شہری معروف سیاحتی مراکز اور پرہجوم مقامات پر اپنی سکیورٹی سے متعلق محتاط رہیں اور سفارت خانے کی عمارت کے نزدیک آنے سے گریز کریں۔

News Code 1879164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =