مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہوو اور پشاور میں امریکہ نے اپنےقونصل خانے عارضی طور پر بند کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے منع کردیا ہے۔امریکی وزارت خارجہ سے جاری سفری ہدایت نامے کے مطابق امریکہ نے پشاور اور لاہور میں اپنے قونصل خانے عارضی طور پر بند کردیئے ہیں ۔تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ اور کراچی میں امریکی قونصل خانہ معمول کے مطابق اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ امریکی شہریوں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ وہ پاکستان میں عوامی اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کے علاوہ سعودی عرب اور الجزائر کے لیے بھی سفری ہدایات جاری کی ہیں۔ امریکی شہریوں کو دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے۔
مہر نیوز/25 فروری/ 2015 ء : پاکستان کے شہر لاہوو اور پشاور میں امریکہ نے اپنےقونصل خانے عارضی طور پر بند کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے منع کردیا ہے۔
News ID 1850625
آپ کا تبصرہ