25 مارچ، 2025، 11:41 AM

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت پر ایران کی شدید مذمت

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت پر ایران کی شدید مذمت

ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی اور لبنان پر بار بار کیے جانے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد دنیا بھر میں مشرق وسطی کی سیکورٹی کے بارے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔علاقائی اور عالمی سطح پر صہیونی حکومت کی مذمت کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی اور لبنان پر بار بار کیے جانے والے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے عالمی برادری، خاص طور پر خطے اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے جرائم اور جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

عراقچی نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کے ناجائز استعمال اور ان کے ذریعے خطے کی اقوام کے خلاف جارحیت کے سنگین خطرات پر بھی تشویش ظاہر کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ہمسایہ اور دوست ممالک کو متنبہ کیا کہ وہ امریکہ کی جانب سے پیدا کی جانے والی سازشوں سے چوکنا رہیں۔

انہوں نے ایرانی تیل کی صنعت پر امریکی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے لگائے جانے والے الزامات اور دعوے بے بنیاد ہیں۔

اس موقع پر عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے بھی خطے میں درپیش حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ، لبنان اور شام پر صہیونی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سنگین خطرات کی نشاندہی کی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور پورے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے علاقائی ممالک کو باہمی تعاون اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

درایں اثناء ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ ایک الگ ٹیلیفونک گفتگو میں عباس عراقچی نے ترکی کے حالات کو اس کا داخلی معاملہ قرار دیا۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ترک حکام ملکی مفادات کے مطابق ان معاملات کو کامیابی سے سنبھال لیں گے۔

News ID 1931367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha