مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ٹیلفونک گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال خاص طور پر فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم اور غزہ میں جاری نسل کشی پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ میں نہتے فلسطینی عوام پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو فوری اور اجتماعی طور پر ان مظالم کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر کیے گئے فوجی حملے، معصوم خواتین اور بچوں کے قتلِ عام اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت اور مسلمان ممالک کو یمنی عوام کی حمایت کے لیے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔
گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے خطے کے ممالک کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور تعامل پر زور دیا تاکہ موجودہ بحران مزید سنگین نہ ہو۔
آپ کا تبصرہ