26 فروری، 2025، 1:27 PM

تہران میں روسی وزیرخارجہ نے امریکہ کا کوئی پیغام نہیں دیا، عراقچی

تہران میں روسی وزیرخارجہ نے امریکہ کا کوئی پیغام نہیں دیا، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روسی ہم منصب نے واشنگٹن-ماسکو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا تاہم امریکہ کی جانب سے ایران کے لئے کوئی پیغام نہیں دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے دورہ تہران کے دوران امریکہ اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر ایک جامع رپورٹ پیش کی تاہم ان کے پاس امریکہ کی طرف سے دینے کے لئے کوئی پیغام نہیں تھا اور نہ ہی انہیں کوئی پیغام لانا تھا۔

روسی ہم منصب کے دورہ تہران کے بارے میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے سرگئی لاروف کے ساتھ علاقائی اور دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ دو دن پہلے ہم نے جنیوا میں تین یورپی ممالک کے ساتھ بات چیت کی جس میں جوہری پروگرام اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

News ID 1930714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha