مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں روس کے وزیر دفاع سرگئی شایکوف نے روسی صدر پوتین کا خصوصی پیغام پہنچایا اور شام کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اطلاعات کے مطابق روسی وزیر دفاع دوطرفہ تعاون میں توسیع اور علاقہ کی صورتحال پر ایرانی حکام سے بات چیت کےلئے تہران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ صدر روحانی نے اس ملاقات میں شام کے بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کیروسی وزیر دفاع نے اس سے قبل ایران کے وزير دفاع جنرل حسین دہقان سے ملاقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ واضح رہے کہ روسی وزیر دفاع کا دورہ ایران ایک ایسے وقت میںانجام پایا ہے جب ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے پچھلے ہی ہفتے ماسکو کا دورہ کیا تھا۔ ایران کے وزیر دفاع نے اپنے دورہ ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی تھی جس میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل کا جائزہ لیا گیا تھا -
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں روس کے وزیر دفاع سرگئی شایکوف نے روسی صدر پوتین کا خصوصی پیغام پہنچایا اور شام کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
News ID 1862005
آپ کا تبصرہ