مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنیوا میں ایرانی وزیرخارجہ اور یورپی ٹرائیکا کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے ملاقات کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ یورنئیم کی افزودگی کو مکمل ختم کیا جائے۔
ایرانی رہنماؤں نے مغربی ممالک کے اس مطالبے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ جب تک طفل کش صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے، امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ نے جنیوا روانگی سے پہلے کہا تھ اکہ اسرائیل نے امریکی خاموش حمایت کے سہارے ایران پر حملے میں پہل کی ہے اور سفارت کاری کا راستہ بند کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ