20 جون، 2025، 12:16 PM

برطانوی وزیرخارجہ ایران کو اہم پیغام پہنچائیں گے، فنانشل ٹائمز

برطانوی وزیرخارجہ ایران کو اہم پیغام پہنچائیں گے، فنانشل ٹائمز

برطانوی جریدے نے کہا ہے کہ ایران اور یورپی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران برطانوی وزیرخارجہ اپنے ایرانی ہم منصب کو اہم پیغام پہنچائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی جنیوا میں تین یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ 

اس حوالے سے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لامی ایرانی ہم منصب کو واشنگٹن کا اہم پیغام پہنچائیں گے جس میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لئے سفارتی تجویز پیش کی جائے گی۔ 

برطانوی وزیرخارجہ نے امریکی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ پیغام دریافت کیا ہے جو ایران کو منتقل کیا جائے گا۔ 

اخبار کے مطابق پیغام میں امریکہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے ابھی تک سفارت کاری کا دروازہ بند نہیں کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام کے بارے میں مذاکرات کے کئی دور ہوچکے تھے۔ صہیونی حکومت نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لئے گذشتہ جمعہ کو ایران کے مختلف شہروں میں رہائشی علاقوں پر حملہ کیا تھا۔

News ID 1933668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha