مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔
عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت بغداد میں عراقی عوام نے ایران پر حملے پر صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے صہیونی حکومت کی حمایت پر عراق میں امریکی سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ جمعہ کے دن تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں پر فضائی حملہ کرکے کئی اعلی فوجی افسران اور سائنسدانوں سمیت درجنوں بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا تھا۔
ایران نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں اہم اور حساس صہیونی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ