20 جون، 2025، 11:46 AM

ایران کے بارے میں کسی قسم کی غلطی نہ کرے، روس کی امریکہ کو وارننگ

ایران کے بارے میں کسی قسم کی غلطی نہ کرے، روس کی امریکہ کو وارننگ

روس نے امریکہ کو ایران کے بارے میں کسی قسم کے غلط اقدام سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کرملین کے ترجمان دیمتری پسکوف نے امریکہ کو انتباہ کیا ہے مشرق وسطی جنگ جنگ کے دہانے پر ہے۔ روس کے لئے یہ صورتحال کسی بھی طور پر خوش آئند نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی قسم کا اقدام کرے تو ماسکو اس کو بڑی غلطی شمار کرے گا کیونکہ اس سے کشیدگی مزید بڑھے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ دنوں کے دوران ایران کے خلاف کئی مرتبہ دھمکی آمیز لہجہ استعمال کیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر امریکہ شدید تنقید کی زد میں ہے۔

News ID 1933665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha