16 ستمبر، 2004، 12:14 PM

كوفي عنان نے كہا كہ

عراق پر امريكي يلغار غير قانوني تھي

عراق پر امريكي يلغار غير قانوني تھي

اقوام متحدہ كے سيكريٹري جنرل كوفي عنان نے كہا ہے كہ امريكي سرپرستي ميں عراق كے خلاف لڑي جانے والي جنگ غير قانوني تھي

خبر رساں ايجنسي مہر نے ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كوفي عنان نے بي بي سي سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ عراق كے خلاف جنگ اقوام متحدہ كے قوانين كي كھلي خلاف ورزي تھي

انہوں نے كہا كہ عراق سے جنگ كرنے كے فيصلے كا حق يكطرفہ طور پر كسي ايك ركن ملك (امريكہ) كو نہيں بلكہ اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل كو تھا

اقوام متحدہ كے جنرل سيكريٹري نے كہا كہ عراق پر يلغار كے بعد سے بين الاقوامي برادري نے دردناك سبق برداشت كيئے ہيں اور وہ اس نتيجے پر پہنچے ہيں كہ اس قسم كے مسائل كا بہترين حل اقوام متحدہ ہي كہ ذريعے نكل سكتا ہے

جنوري ميں عراق ميں ہونے والے انتخابات پر بات كرتے ہوئے كوفي عنان نے كہا كہ اگر وہاں سكيورٹي كي صورت حال وہي رہي جو آج ہے تو قابل اعتماد انتخابات كرانا ممكن نہ ہوگا

بعض تجزيہ نگاروں كا خيال ہے كہ امريكہ كي لا قانونيت كو ديكھتے ہوئے اقوام متحدہ كے لئے ضروري ہے كہ وہ اس كے خلاف قانوني اقدام كرے اور بين الاقوامي عدالت ميں امريكہ كے غير قانوني اور غير اخلاقي عمل كے خلاف مقدمہ دائر كرے اگر اقوام متحدہ نے امريكہ كے خلاف ايسا نہ كيا تو دنيا پر مزيد واضح ہو جائے گا كہ اقوام متحدہ امريكہ ہي كا ايك كٹھ پتلي ادارہ ہے

 

News ID 112410

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha