یورینیم افزودگی
-
یورینئم افزودگی، مغرب کے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، ایران
ایرانی سیکورٹی کمیشن کے رکن نے امریکہ اور یورپی ممالک کو انتباہ کیا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی کا حق ہر حال میں محفوظ رکھے گا۔
-
ایران پر یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کے لیے دباؤ نہیں ڈالا، روس
روسی وزارت خارجہ نے زیرو افزودگی معاہدے پر ایران کو مجبور کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر سیاسی پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔
-
ایران کی جانب سے یورنئیم افزودگی روکنے کی روسی پیشکش کی خبر کی تردید
باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ ایران نے روس کی جانب سے یورنئیم کی افزودگی روکنے کی پیشکش پر مبنی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
-
ایران نے یورینیم کی افزودگی بند نہیں کی، ٹرمپ
امریکی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں دوبارہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام مستقل تباہی کے دہانے پر ہے، لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ کسی دوسری جگہ سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں۔
-
ٹرمپ کی ایران کو مذاکرات کی خفیہ پیشکش، مزید تفصیلات سامنے آگئیں
ٹرمپ کی ایران کو مذاکرات کی خفیہ پیشکش میں یورینیم کی افزودگی مکمل ختم کرنے کے بدلے میں 30 ارب ڈالر کی فراہمی اور پابندیوں میں نرمی کا وعدہ کیا گیا ہے۔
-
یورنئیم افزودگی مکمل ختم کرنے کی تجویز ایران نے مسترد کردی
امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ایران نے یورنئیم کی افزودگی مکمل ختم کرنے کی تجویز سختی سے مسترد کردی ہے۔
-
آئی اے ای اے قرارداد بدنیتی پر مبنی ہے، افزودگی ہر صورت میں جاری رہے گی، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے عالمی جوہری ایجنسی کی قرارداد کو بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے یورنئیم افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
-
ایران نے تیسرے ایٹمی مرکز کا آغاز کر دیا، جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کا اعلان
ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک نے ایک نیا محفوظ اور ناقابل رسائی ایٹمی مرکز فعال کر لیا ہے جہاں یورینیم کی افزودگی کا عمل سینٹریفیوجز کی تنصیب مکمل ہوتے ہی شروع کر دیا جائے گا۔
-
ایران کاجوہری توانائی ایجنسی کی قرارداد پر ردعمل؛ نئے مرکز میں یورینیم کی افزودگی شروع کرنے کا اعلان
ایران کی وزارت خارجہ اور ایٹمی توانائی تنظیم نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز میں منظور کی گئی قرارداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔
-
عالمی جوہری ایجنسی کی تازہ رپورٹ میں ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کی تصدیق
ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کے بارے میں عالمی جوہری ادارے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ایجنسی صرف معتبر، تصدیق شدہ اور غیر متنازع ذرائع پر انحصار کرے۔
-
ایران کو یورینیم افزودہ کرنے کا کوئی حق نہیں، امریکی صدر کی بھڑکیں
امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کو یورنئیم افزودہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
-
یورنئیم افزودگی، امریکی تجاویز کا مناسب جواب دیا جائے گا، عراقچی
ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ یورنئیم افزودگی کے بارے میں امریکی تجاویز کا جلد اور مناسب جواب دیا جائے گا۔
-
مذاکرات میں ایران کے جوہری حقوق کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، غریب آبادی
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں ملک کے ایٹمی حقوق کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
-
ایران کی جوہری پیشرفت مغرب کو ہضم نہیں ہو رہی، سربراہ ایٹمی ادارہ
ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی میں عالمی طاقتوں کے برابر آگیا ہے جو مغرب کو ہضم نہیں ہورہا۔
-
یورنئیم افزودگی کے تسلیم شدہ حق سے عقب نشینی نہیں کریں گے، عراقچی
ایرانی وزیرخارجہ نے یورنئیم افزودگی کو ایران کا تسلیم شدہ حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اپنے موقف سے عقب نشینی نہیں کرے گا۔
-
ایٹمی افزودگی مسترد ہونے کی صورت میں کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ ہم کسی بھی حالت میں اپنے ہم وطنوں کو مایوس نہیں کریں گے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی، ایٹمی افزودگی مسترد ہونے کی صورت میں کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
-
امام خمینی کی برسی پر رہبر معظم کا تاریخی خطاب، عالمی میڈیا کی زبردست کوریج
عالمی ذرائع ابلاغ نے امام خمینی کی برسی کے موقع پر عوام کے بڑے اجتماع سے رہبر معظم کے خطاب کو خصوصی کوریج دی جس میں انہوں نے ایران کے جوہری توانائی کے حق پر سوال اٹھانے پر امریکہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
-
واشنگٹن-تہران جوہری مذاکرات کے چھٹے دور کی تاریخ طے پاگئی
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان براہِ راست جوہری مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع ہیں جبکہ ایران علاقائی کنسورشیم کو اپنی سرزمین تک محدود رکھنے پر مصر ہے۔
-
ایران خودمختار ہے، امریکہ کون ہوتا ہے جو یورنئیم افزودگی کے بارے میں سوال کرے، رہبر معظم
رہبر معظم نے امام خمینی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے ملک کو خودمختاری عطا کی جس کا مطلب یہ ہے کہ ایران امریکی اشاروں کا انتظار نہیں کرتا۔
-
امریکہ ایران کو یورنئیم افزودگی کا حق دینے پر تیار ہوگیا، امریکی میڈیا
امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو 3 فیصد یورنئیم افزودگی کی اجازت دینے پر تیار ہوگئی ہے۔
-
ایران کا جوہری پروگرام، صدر ٹرمپ کا موقف سامنے آگیا
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے دور صدارت میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوجائے تو ایران سے افزودگی کا حق چھین لیا جائے گا۔
-
علاقائی کنسورشیم خوش آئند لیکن اندرون ملک افزودگی کا متبادل نہیں، بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورنئیم افزودگی میں شراکت داری کی تجویز خوش آئند ہے لیکن ملک میں افزودگی کے بدلے قبول نہیں۔
-
یورنئیم افزودگی، عالمی ادارے کی رپورٹ میں گھسی پٹی کہانی دہرائی گئی ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی جوہری ایجنسی نے مغربی ممالک کے دباؤ میں آکر اپنی رپورٹ میں پرانی اور بے بنیاد کہانی دہرائی ہے۔
-
ایران کا جوہری پروگرام، عمان کی علاقائی کنسورشیم کی تجویز
امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ عمان نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں علاقائی کنسورشیم قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
-
امریکیوں کے متضاد بیانات ان کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتے ہیں، اعلی ایرانی عہدیدار
ایران کے قومی سلامتی کمیشن کے رکن نے مذاکرات کے بارے میں امریکی موقف میں تبدیلی پر کڑی تنقید کی۔
-
جوہری ہتھیاروں کے مخالف، یورینئم افزودگی ہمارا قانونی حق ہے، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کے خلاف ہے تاہم یورنئیم کی افزودگی کے قانونی حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔
-
ایران پرامن ایٹمی توانائی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، صدر پزشکیان
ایرانی صدر پزشکیان نے ملک کے جوہری پروگرام پر پابندی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کبھی بھی پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
-
جوہری شراکت داری، رسمی پیشکش موصول نہیں ہوئی، سربراہ ایرانی جوہری ایجنسی
ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو کسی ملک کی طرف سے یورنئیم افزودگی کنسورشیم کی رسمی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
-
یورینئم افزودگی ختم کرنے کا مطالبہ جوہری معاہدے کی روح کے منافی ہے، عراقچی
ایرانی وزیرخارجہ نے برطانیہ کی جانب سے ایران میں یورنئیم کی افزودگی مکمل ختم کرنے کا مطالبہ مکمل مسترد کرتے ہوئے اسے جوہری معاہدے کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔
-
یورینیم کی افزودگی پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے، ایرانی وزارت خارجہ کا دوٹوک موقف
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورینئم کی افزودگی کے معاملے پر سمجھوتہ یا لچک دکھانے کے امکانات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔