14 دسمبر، 2024، 6:40 PM

یورینیم افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ایران

یورینیم افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، ایران

ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملک نے اپنی یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد اسلمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے یورینیم افزودگی بڑھانے کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے فوردو پلانٹ کی یورینیم افزودگی پر عالمی ایجنسی کے معائنے جیسے سخت حفاظتی اقدامات کی منظوری کو فطری قرار دیا۔

اسلمی نے کہا کہ جوہری سرگرمیاں رکھنے والے ملک کے لیے جب افزودگی کے پیمانے میں تبدیلی آتی ہے تو نگرانی کی سطح میں تبدیلی کی اجازت دینا بالکل فطری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورینیم افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے فیصلے کے نتیجے میں قدرتی طور پر آئی اے ای اے کے معائنے کی تعداد بھی میں اضافہ ہوگا۔"

ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ IAEA بغیر کسی پابندی کے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے مطابق ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔

News ID 1928799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha