مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا کہ میں نے دوطرفہ اور علاقائی مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ایروان کا انتہائی کامیاب دورہ کیا جس میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور آرمینیا کے درمیان مضبوط دوستی صدیوں کی مشترکہ تاریخ، ثقافتی ہم آہنگی اور مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی اعتماد کا نتیجہ ہے۔
عراقچی نے کہا کہ قفقاز کے لیے ہمارا وژن ملکوں کی علاقائی سالمیت اور آزادی کے احترام، اقتصادی تعاون اور خطے سے باہر کے اداکاروں کی عدم مداخلت پر مبنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پڑوسی ممالک ہماری اولین ترجیح ہیں۔
آپ کا تبصرہ