مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے اعلی حکام یمن پر حملوں میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاراللہ کے میزائلوں اور ڈرونز کو تباہ کرنے میں محدود کامیابی ملی ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کہ یمن میں جنگ کی جاری صورتحال کی وجہ سے امریکی فوج کو خطے میں اپنی موجودگی اور وسائل کو منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہورہا ہے، جس سے چین کے خلاف دفاعی طاقت متاثر ہوسکتی ہے۔
پنتاگون کی جانب سے کانگریس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اگرچہ مشرق وسطی میں جنگی جہازوں اور بحری جہازوں کی تعیناتی کی جارہی ہے، لیکن اس کے نتیجے میں پیسیفک علاقے میں چین کے خلاف دفاعی تیاریوں میں کمی واقع ہورہی ہے۔ جنگی ساز و سامان کی تیز رفتار استعمال کی وجہ سے امریکہ کو اپنی اسٹریٹیجک فورسز کے اہداف پر نظرثانی کرنا پڑسکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ