16 اپریل، 2025، 9:39 AM

چین صرف 20 منٹ میں امریکا کے طیارہ بردار بحری بیڑوں کو تباہ کر سکتا ہے، امریکی وزیر دفاع

چین صرف 20 منٹ میں امریکا کے طیارہ بردار بحری بیڑوں کو تباہ کر سکتا ہے، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ چین کے ہائپر سونک میزائل محض 20 منٹ میں امریکا کے تمام طیارہ بردار بحری بیڑوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹ نے کہا ہے کہ اب تک ہماری طاقت کا مرکزی محور طیارہ بردار بحری جہاز ہیں، جن کے ذریعے ہم دنیا بھر میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لیکن چین کے پاس اب ایسے 15 ہائپر سونک میزائل ہیں جو کسی بھی تنازعے کے ابتدائی 20 منٹ میں امریکا کے 10 طیارہ بردار بحری جہازوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق امریکہ پینٹاگون کی طرف سے کی جانے والی ہر جنگی مشق میں چین سے ہار رہا ہے۔ چین ایک ایسی فوج تیار کر رہا ہے جس کا بنیادی ہدف امریکہ کو تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے امریکہ کے بیوروکریٹک نظام اور ہتھیاروں کی خریداری میں سست روی کو چین کی برتری کا سبب قرار دیا۔

پیٹ ہیگسٹ نے پانامہ کینال کو درپیش چینی خطرے کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ پانامہ کینال 82 کلومیٹر طویل آبی گزرگاہ ہے جو کیریبین سمندر کو بحرالکاہل سے جوڑتی ہے۔ امریکہ کی تقریبا 40 فیصد کنٹینر ٹریفک کا انحصار اس کینال پر ہے، اور امریکہ اس کینال کا سب سے بڑا صارف ہے۔ سال 2021 میں پانامہ کینال سے گزرنے والے 73 فیصد سے زائد بحری جہازوں کی منزل یا آغاز امریکی بندرگاہیں تھیں۔
یاد رہے کہ 2017 میں پانامہ کی جانب سے تائیوان پر چین کی حکمرانی کو تسلیم کرنے کے بعد بیجنگ نے کینال کے اردگرد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے، جس سے خطے میں اس کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

News ID 1931894

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha