6 مارچ، 2025، 4:35 PM

امریکا کی معاشی جنگ کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے، چین کا دبنگ اعلان

امریکا کی معاشی جنگ کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے، چین کا دبنگ اعلان

چین کے وزیر تجارت نے عالمی معیشت کے خلاف امریکہ کے غیر مستحکم اقدامات پر ردعمل کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ بیجنگ امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی تجارتی جنگ سے لڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ اس غلط راستے پر گامزن رہا تو ہم آخری دم تک لڑیں گے، امریکہ یکطرفہ سلوک کر رہا ہے۔ 

چینی وزیر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات متاثر ہوں گے  اور عالمی اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچے گا۔

 امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹ نے بدھ کے روز کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کے بعد چین کی دھمکیوں کے جواب میں ہم جنگ ​​کے لیے تیار ہیں۔

News ID 1930907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha