14 اپریل، 2025، 3:34 PM

تجارتی جنگ امریکہ کے لیے نقصان دہ ہے، چین

تجارتی جنگ امریکہ کے لیے نقصان دہ ہے، چین

چین کی وزارت خارجہ نے عالمی معیشت کے خلاف حالیہ امریکی اقدامات پر تنقید کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ نے ٹیرف سے متعلق امریکی اقدامات کو یکطرفہ اور غنڈہ گردی کی مثال قرار دیا ہے۔

چینی وزارت کے ایک بیان میں کہا  کہا کہ امریکہ کو دباؤ ڈالنے کی پالیسی  ترک کرکے مساوی بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنا چاہیے۔

بیان میں مزیدکہا گیا یے کہ ٹیرف اور تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہے۔ یہ حرکتیں دوسروں سے زیادہ خود امریکہ کے لئے نقصان دہ ہیں۔

چینی وزارت نے زور دیا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ مل کر ایک منصفانہ اور آزاد تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ نئی امریکی انتظامیہ نے مختلف ممالک بالخصوص چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر بھاری محصولات عائد کئے ہیں۔

News ID 1931851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha