18 فروری، 2025، 4:41 PM

تمام مسائل کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ایرانی صدر

تمام مسائل کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ایرانی صدر

ایرانی صدر نے کہا ہم تمام مسائل کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور ملک کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچا دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اتحاد اور ہمدلی کی طاقت سے ملک کے تمام مسائل کا حل پیدا کیا جاسکتا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ دشمن سوشل میڈیا میں نفسیاتی جنگ کے ذریعے عوام میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم انہیں خود شکست اور مایوسی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ اجتماعی مسائل کا حل وقت طلب ہے جو رہبر معظم انقلاب کی ہدایات کی روشنی میں ماہرین کی کوششوں سے بہتری کی سمت ترقی سے ہی ممکن ہوگا۔

انہوں نے زور دے کہا کہ ہم ملک کے عوام کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

News ID 1930456

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha