مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زنکزور کوریڈور سے ایران کو درپیش خطرات کے بارے میں ایرانی خبررساں ایجنسی مہر میڈیا گروپ اور آرمینیا کے آربِلی اینالٹیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے ایک کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 5 اگست کو ہونے والی ایک روزہ کانفرنس کا عنوان زنکزور کوریڈور؛ ایران کو جوپولٹیکل خطرہ مختلف فریقوں کی نگاہ سے۔
کانفرنس سے مہر میڈیا گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مهدی رحمتی افتتاحی خطاب کریں گے۔ سیمینار میں ایران اور آرمینیا کے محققین و صحافی شرکت کریں گے، جو دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی کے بارے میں روشنی ڈالیں گے۔
کانفرنس سے آرمینیا کے آربِلی انسٹیٹیوٹ کے محققین نور داوتیان، ژانا وردانیان، ایڈورڈ بوکراجیان، اور جانی ملیکیان زنکزور کوریڈور کے علاقائی سیکورٹی پر اثرات کا تجزیہ پیش کریں گے۔

اس کے علاوہ ترکی سے وطن پارٹی کے سربراہ دوغو پرینچک، آذربائیجان سے یگانا حاجیئیوا اور ایران سے معروف تجزیہ کار جیسے داریوش صفرنژاد، شعیب بہمن، احسان موحدیان، اور محمدرضا مرادی بھی کانفرنس میں اپنے خیالات و تجزیات پیش کریں گے۔
آپ کا تبصرہ