10 فروری، 2025، 12:29 PM

امریکہ، اسلامی انقلاب کی عوامی حمایت سے خوفزدہ ہے، ایرانی چیف جسٹس

امریکہ، اسلامی انقلاب کی عوامی حمایت سے خوفزدہ ہے، ایرانی چیف جسٹس

ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ شیاطین بالخصوص امریکی، ایرانی عوام کی جانب سے اسلامی انقلاب کی حمایت سے خوفزدہ ہیں۔

مہر رپورٹر کے مطابق، ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی نے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر آج صبح عوامی مارچ میں شرکت کی۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیاطین بالخصوص امریکی، ایرانی عوام کی جانب سے اسلامی انقلاب کی حمایت سے خوفزدہ ہیں، انہوں نے عوام کو اسلامی انقلاب کی حمایت سے باز رکھنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی۔

  عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکی حکام کے حالیہ ایران مخالف موقف نے  عوام کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے مارچ میں زیادہ پرجوش اور وسیع پیمانے پر شرکت کی ترغیب دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے انقلابی عوام نے ہمیشہ امریکیوں کو شرمناک شکست دی ہے، آج کے عظیم مارچ میں عوام کا جوش و خروش دشمنوں کو یہ واضح پیغام ہے کہ وہ ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔"

News ID 1930228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha