مہر رپورٹر کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے 22 بہمن کے عوام مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہمارا انقلاب ایران سے استبدادی نظام کو نکال باہر کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کامیابی عوامی اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے اور اسلامی انقلاب اسی اتحاد کی طاقت سے وجود میں آیا۔
پزشکیان نے کہا کہ 22 بہمن یوم اللہ ہے، اس دن ملک پر مسلط نظام جبر و استبداد کو دیس نکالا دیا گیا اور عوام نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اسلامی انقلاب برپا کیا۔
آپ کا تبصرہ