مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کو کچلنے کی تمام کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔
انہوں نے بدھ کو اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی غزہ کی حمایت جاری رکھے گا اور خطے میں تشدد کا مقابلہ کرے گا۔
اردوغان نے ایک روز قبل بھی قابض اسرائیلی وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "نیتن یاہو کی سوچ ہٹلر سے مختلف نہیں۔ جیسے ہٹلر اپنی شکست دیکھ نہ سکا، نیتن یاہو بھی اسی انجام سے دوچار ہوگا۔"
ترک صدر نے اسرائیلی قابض حکمران کو "جنایتکار ٹولہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی انتہا پسندانہ سوچ کو فاشزم میں بدل چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ