17 ستمبر، 2025، 5:02 PM

امریکہ کے ساتھ بالواسطہ رابطے ہورہے ہیں، ایرانی ترجمان

امریکہ کے ساتھ بالواسطہ رابطے ہورہے ہیں، ایرانی ترجمان

ایرانی حکومتی ترجمان نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے خلاف مسلم ممالک کے اتحاد پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت کی خاتون ترجمان مہاجرانی نے کہا کہ ماضی سے آج تک ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

مہاجرانی نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے دوحہ دورے کے دوران اسلامی ممالک کے سربراہان کی کانفرنس اور ملاقاتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران ایران خوف کی فضا بدلنے کے آثار دیکھے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی رژیم کی حرص و طمع کی کوئی حد نہیں ہے۔ حالیہ قطر پر حملے کے بعد دنیا اسلام کو اپنے بنیادی مسائل پر نظرثانی کا موقع ملا ہے۔

News ID 1935402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha