مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود ہمارے افسران اور سپاہی مکمل ہوشیار اور تیار ہیں، تاکہ کسی بھی خلاف ورزی یا حملے کا فوری، فیصلہ کن اور پشیمان کنندہ جواب دیا جاسکے۔
منگل کو جاری اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ شب ایران پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کی گئی، تاکہ دشمن کو ایک تاریخی سبق سکھایا جاسکے۔ یہ کارروائیاں جنگ بندی کے نافذ العمل ہونے سے چند لمحے پہلے انجام دی گئیں۔
سپاہ پاسداران کے مطابق، ان جوابی حملوں میں 14 میزائل داغے گئے، جن کا ہدف مقبوضہ علاقوں میں موجود فوجی اور لاجسٹک مراکز تھے۔
یہ حملے ان اسرائیلی حملوں کے جواب میں کیے گئے جن میں کئی ایرانی شہری شہید ہوگئے۔ سپاہ پاسداران نے جوابی کارروائیوں نے دشمن کو ایک ناقابل فراموش سبق دیا۔
یہ کارروائی "وعدۂ صادق 3" آپریشن کا 22واں مرحلہ تھا جو 13 جون کو اسرائیل کی یکطرفہ اور بلاجواز جارحیت کے جواب میں شروع کیا گیا تھا۔
اسرائیل نے اس جنگ کی شروعات ایرانی فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کے ٹارگٹڈ قتل سے کی تھی، اور تہران سمیت کئی شہروں کے رہائشی علاقوں پر حملوں میں عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا۔
یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب نے امریکہ کے قطر میں واقع فضائی اڈے پر بھی میزائل حملہ کیا، جو واشنگٹن کی جانب سے ایران کے تین جوہری مراکز پر اتوار کے روز بمباری کے ردعمل میں تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے اس حملے کے اگلے ہی دن جنگ بندی کا اعلان کردیا۔
آپ کا تبصرہ