24 جون، 2025، 11:20 PM

امریکہ اور صیہونی حکومت اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے درپے ہیں، صدر پزشکیان

امریکہ اور صیہونی حکومت اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے درپے ہیں، صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے درپے ہیں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ہم ایران اور امریکا کے درمیان مسائل کو بین الاقوامی فریم ورک کی بنیاد پر حل کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہم کبھی بھی اپنے حقوق سے بڑھ کر کسی چیز کا مطالبہ نہیں کرتے۔ اس سلسلے میں، ہم اپنے دوست اور برادر ممالک کی طرف سے کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے درپے ہیں اور ایران خطے میں اتحاد اور امن کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بن سلمان نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ سعودی عرب نے شروع سے ہی ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے تمام اقدامات کی مذمت کی ہے اور کہا اس جارحیت کی مذمت کے لیے تمام ممالک میں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ ہم نے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے اور اس کے حملے روکنے کے لیے مختلف ممالک سے مشاورت کی بہت کوششیں کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اور خطے کا کوئی بھی ملک ایران کے خلاف کسی کارروائی کے لیے اپنے آسمان کو نہیں کھولے گا اور نہ ہی ہمارے ممالک میں امریکی اڈوں سے ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے گی۔ ہم امریکی حملے کا جواب دینے کے لیے آپ کے دلائل کو بھی سمجھتے ہیں۔

News ID 1933870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha