مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایرانی قوم کے نام پیغام میں کہا کہ ایران کی یورینیم افزودگی اور میزائل پروگرام کے بارے میں دشمن کے مطالبات کو تسلیم کیے بغیر درانداز دشمن کو جارحیت روکنے پر مجبور کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم دشمن کے مطالبات کو نظروں میں ہی نہیں لاتے اور صرف اور صرف ایران کی عظیم اور بہادر قوم کے مفاد میں آگے بڑھیں گے۔ دشمن پر مکمل عدم اعتماد کے ساتھ، ہم کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے چوکس تیار کھڑے ہیں۔
انہیں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور رہبر معظم انقلاب کی دانشمندانہ قیادت، ملت ایران کے تاریخی اتحاد اور موقع شناسی اور مسلح افواج کی جرأت مندانہ مزاحمت کی وجہ سے سفاک دشمن قوم کی پاکیزہ ترین اور بہادر ترین فرزندان ملت کے خون سے ہاتھ رنگنے کے باوجود اپنے اصل مذموم مقاصد کو حاصل کیے بغیر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا۔
آپ کا تبصرہ