24 جون، 2025، 7:09 PM

تہران میں مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے عظیم الشان اجتماع+ ویڈیو

تہران میں مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے عظیم الشان اجتماع+ ویڈیو

تہران کے عوام نے آج ایک عظیم الشان اجتماع میں ملک کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ اجتماع تہران کے مرکزی مقام "انقلاب اسکوائر" میں منعقد ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے عوام نے آج ایک عظیم الشان اجتماع میں ملک کی مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ اجتماع تہران کے مرکزی مقام "انقلاب اسکوائر" میں منعقد ہوا جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

اجتماع کے شرکاء نے اپنے نعروں اور بینرز کے ذریعے ملک کی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے "ہم غدیری قوم ہیں، ہم ذلت قبول نہیں کرتے" اور "ھیھات منا الذلة" جیسے نعرے لگا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر قسم کی جارحیت اور بیرونی دباؤ کے سامنے مزاحمت اور استقامت کا راستہ اپنائیں گے۔

اس اجتماع کا مقصد مسلح افواج کی قربانیوں اور دفاع وطن کے لیے ان کی مسلسل کوششوں پر شکریہ ادا کرنا تھا۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے ہمیشہ دشمنوں کی سازشوں اور دھمکیوں کے مقابلے میں شجاعت اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور آج ایرانی قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت خطے میں تمام جنگوں اور مظالم کے اصل ذمہ دار ہیں اور ایرانی عوام اپنے قائد انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے ساتھ متحد ہو کر ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ 

اجتماع میں شریک عوام نے کہا کہ دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ ایرانی قوم عزت و وقار کے ساتھ جینا جانتی ہے اور کسی بھی قیمت پر ذلت قبول نہیں کرے گی۔

شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں ایران کے پرچم، رہبر معظم انقلاب اسلامی کی تصاویر، شہداء کی تصاویر اور مختلف ہاتھ سے لکھے گئے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "تا آخر ایستاده‌ایم" (ہم آخر تک ڈٹے رہیں گے)، "آمریکا در همه جنایات رژیم صهیونیستی شریک است" (امریکہ صہیونی حکومت کے تمام جرائم میں شریک ہے)، "نه به صلح تحمیلی، آری به صلح پایدار" (زبردستی کے صلح نامنظور، پائیدار امن منظور) اور "لبیک یا خامنه‌ای" جیسے جملے تحریر تھے۔

News ID 1933867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • IR 21:53 - 2025/06/24
      0 0
      زنده باد