مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ قطر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے منگل(24 جون، 2025ء) کے روز اپنے ایک خطاب میں کہا کہ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہوں اور دونوں فریقوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس کا احترام کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ جنگ بندی خطے کے دیگر تنازعات میں بھی نافذ ہو جائے گی۔
دھوکے باز اور جھوٹا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جنگ بندی کے لیے سنجیدہ ہیں، نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا: اسرائیل کا ایران پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تمام ہوائی جہاز واپس آرہے ہیں، ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے! کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا، جنگ بندی اپنی جگہ پر قائم ر ہے گی!
اس طرح کے پیغامات ایسے وقت میں میڈٰیا پر وائرل ہورہے ہیں جبکہ اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا جارہا ہے جبکہ اسرائیلی حکومت کی سابقہ سیاہ تاریخ اور طرز عمل صاف ظاہر ہے کہ اس نے کبھی کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کی اور نہ ہی کرے گی ۔
آپ کا تبصرہ