16 ستمبر، 2025، 11:47 AM

مصر اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات بڑھ رہے ہیں، صہیونی ذرائع

مصر اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکانات بڑھ رہے ہیں، صہیونی ذرائع

صہیونی ذرائع نے مصر اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر جنگ کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ مصر کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے باعث قاہرہ اور تل ابیب کے درمیان مستقبل قریب میں جنگ چھڑنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق، صہیونی امور کے ماہر اور اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے سابق افسر تال اورتان نے کہا ہے کہ اسرائیلی خفیہ اداروں کو مصر پر گہری نظر رکھنی چاہیے کیونکہ قاہرہ جنگ کی تیاری کررہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل ہیوم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ قاہرہ اور تل ابیب کے سیاسی تعلقات نچلی ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں اور امن و تعلقات کی بحالی کے معاہدے اب عملی طور پر ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

عبرانی اخبارات نے گزشتہ دنوں اپنی سرخیوں میں لکھا کہ مصر کی فوجی طاقت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور امریکہ، روس اور چین کے ساتھ ہونے والی وسیع فوجی مشقوں کے نتیجے میں یہ ملک جنگی تیاریوں کو تقویت دے رہا ہے۔

News ID 1935378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha