15 اکتوبر، 2025، 7:31 PM

مسلح افواج نے ایمانی جذبے سے دشمن کو شکست دی، ایرانی ائیر چیف

مسلح افواج نے ایمانی جذبے سے دشمن کو شکست دی، ایرانی ائیر چیف

ایرانی ائیر چیف نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے ایمان اور روحانی قوت کے بل بوتے پر میدان جنگ میں دشمن پر کامیابی حاصل کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل حمید واحدی نے کہا ہے کہ دشمن ملک کی مسلح افواج کے عقیدے، امید اور جذبے کو نشانہ بنا کر انہیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی کے نظریاتی-سیاسی ادارے کے یومِ تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن نفسیاتی جنگ کے ذریعے مسلح افواج کے جوانوں میں مایوسی اور بے یقینی کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج اپنے ایمان اور روحانی قوت کے بل بوتے پر میدان جنگ میں دشمن کے سامنے کامیاب ہوئیں۔

واحدی نے 12 روزہ اسرائیلی جارحیت کے دوران ایرانی افواج کے نظریاتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن نے تکنیکی برتری کا دعوی کیا مگر ایرانی افواج نے اپنی عقیدت اور عملی قوت سے اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم خطے میں سربلند کیا۔

News ID 1935955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha