20 اکتوبر، 2025، 1:10 PM

دشمن کی مکروہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مسلح افواج ہمہ وقت تیار رہیں، جنرل موسوی کی ہدایت

دشمن کی مکروہ سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مسلح افواج ہمہ وقت تیار رہیں، جنرل موسوی کی ہدایت

ایرانی چیف آف اسٹاف نے کہا کہ دشمن قومی وحدت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اس لیے افواج کو اپنی تیاری مزید تیز کرنی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ دشمن ایران کی قومی وحدت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لیے افواج کو اپنی تیاری کی بلند ترین سطح برقرار رکھتے ہوئے اسے روز بروز مزید مضبوط کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل موسوی نے فارغ التحصیل کیڈٹس کو مبارکباد دی اور انہیں مزاحمتی محاذ کے افسران اور مستقبل کے فوجی رہنما قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج فلسطین دنیا کا محبوب نام بن چکا ہے اور غزہ ثابت قدمی اور خون کی تلوار پر فتح کی علامت بن گیا ہے۔

جنرل موسوی نے آپریشن طوفان الاقصی کے دور رس اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی خطے اور دنیا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا نقطۂ آغاز ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت نے برسوں تک میڈیا پر غلبہ حاصل کرکے خود کو حق پرست ظاہر کرنے کی کوشش کی، لیکن اب ان کی اصل مجرمانہ، خونخوار اور بچوں کو قتل کرنے والی فطرت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔ فلسطین جو کبھی فراموشی کے دہانے پر تھا، آج دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

جنرل موسوی نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے امریکہ کی حمایت سے ایران پر حملے کی کوشش کی تاکہ اپنی رسوائی، عوامی نفرت اور اندرونی انتشار سے بچ سکے، لیکن اسے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور آخرکار جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہوگیا۔

انہوں نے زور دیا کہ دشمن ایران کی مزاحمتی قوت کو کمزور کرنا چاہتا ہے، اس لیے ایرانی افواج کو اپنی تیاری کی بلند ترین سطح برقرار رکھنی چاہیے اور اسے مسلسل مضبوط کرتے رہنا چاہیے۔

News ID 1936029

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha