مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے اس دعوے کو رد کر دیا کہ اسرائیل مشرق وسطی میں امن کا مرکز ہے۔
تفصیلات کے مطابق نتن یاہو کے دعوے کے جواب میں عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل دراصل خطے میں بدامنی، جنگ اور ظلم کا سبب ہے۔ اسرائیل نے گزشتہ سال سات ملکوں پر حملے کیے، فلسطینیوں پر نسلی امتیاز مسلط کیا اور غزہ میں جنگی جرائم کیے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی قبضہ کیے ہوئے ہے۔ اسرائیل مشرق وسطی میں عدم استحکام کی اصل وجہ ہے۔
آپ کا تبصرہ