مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبد الرحیم موسوی نے صہیونی حکومت کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران روس کے مضبوط اور دوٹوک مؤقف کی تعریف کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میجر جنرل موسوی نے روسی وزیر توانائی سرگئی سیویلیف سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور ایٹمی توانائی ایجنسی میں روس کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف ٹھوس اور واضح مؤقف ایران کے لیے حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں کیا اور ہمیشہ سفارتکاری کو ترجیح دی ہے، تاہم دشمن نے مذاکرات کو دھوکہ دہی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایران پر جنگ مسلط کی جس کا ایران کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔
روس کے وزیر توانائی نے ایرانی کمانڈروں اور سائنسدانوں کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ مغربی پابندیوں کے تناظر میں ایران اور روس کو اپنی دفاعی اور اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہوگا۔
آپ کا تبصرہ