21 اکتوبر، 2026، 9:08 PM

پیرا ایشین گیمز 2026ء؛ایرانی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم چیمپئن بن گئی

پیرا ایشین گیمز 2026ء؛ایرانی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم چیمپئن بن گئی

ایرانی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے مقابلوں کے اختتام پر 4 طلائی، ایک چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 11 تمغے جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پانچویں پیرا ایشین گیمز 2026ء ناگویا میں پیرا تائیکوانڈو کے مقابلوں کا آغاز پیر 19 اکتوبر کو 18 ممالک کے 83 کھلاڑیوں کی شرکت سے ہوا۔ مقابلوں کے اختتام پر ایرانی قومی ٹیم نے 4 طلائی، ایک چاندی اور 6 کانسی کے تمغے جیت کر تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔

چین 2 طلائی، 2 چاندی اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے، جبکہ منگولیا 2 طلائی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

ان مقابلوں میں امیرمحمد حقیقت شناس، آیلار جامی، علیرضا بخت اور حامد حق شناس نے طلائی تمغے حاصل کیے؛ زہراء رحیمی نے چاندی کا ایک تمغہ جیتا، جبکہ پری ماہ تورانی، محمد طٰہٰ حسن پور، سعید صادقیان پور، مریم عبداللہ پور، مہدی پوررہنما اور مرضیہ نصراللہی نے ایک ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

رومینا چمسورکی اور رزا ابراہیمی بھی ان مقابلوں میں شریک ہوئیں، تاہم وہ کوئی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

پیرا ایشین گیمز 2026ء؛ایرانی قومی پیرا تائیکوانڈو ٹیم چیمپئن بن گئی

News ID 1942271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha