مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر عبرانی زبان میں غاصب صیہونیوں سے خطاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تمہارے انتخابات کے نتائج کچھ بھی ہوں، ہمیں تمہاری دشمنی کے بارے میں کوئی شک نہیں۔ ہم تمہاری جانب سے معمولی سی بھی اسٹراٹیجک غلطی کے جواب میں ایک بار اور ہمیشہ کے لیے خطے کو تمہارے شر سے نجات دلانے کے لیے تیار ہیں۔

آپ کا تبصرہ