مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ سفارت کاری کے بجائے جنگ کو ترجیح دیتا ہے تو اس فیصلے کے نتیجے میں اسے ایک اور اسٹریٹجک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، جو ماضی کی نسبت کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر ہوگی۔
عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ایران ایک بار پھر سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ امریکہ کی جانب سے اعتماد سازی اور منصفانہ حل تک پہنچنے کے لیے مخلصانہ آمادگی کے مضبوط شواہد موجود ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکہ سفارت کاری کے بجائے جنگ کا راستہ اختیار کرتا ہے تو اس کا نتیجہ امریکہ کے لیے ایک اور اسٹریٹجک شکست کی صورت میں نکلے گا، جو گزشتہ ناکامیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑی ہوگی۔
آپ کا تبصرہ