24 اکتوبر، 2026، 11:46 AM

اسرائیلی انتخابی جائزوں میں نتن یاہو کے مخالف اتحاد کو برتری حاصل

اسرائیلی انتخابی جائزوں میں نتن یاہو کے مخالف اتحاد کو برتری حاصل

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے حالیہ جائزوں کے مطابق، گادی آئزن کوٹ کی قیادت میں مخالف اتحاد کو 52 سے 56 نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ نتن یاہو کے اتحاد کے حصے میں 50 نشستیں آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے بیشتر حالیہ انتخابی جائزوں میں وزیراعظم نتن یاہو کے مخالف اتحاد کو آئندہ انتخابات سے قبل زیادہ نشستیں حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ نتن یاہو کے قریب سمجھے جانے والے جماعتی ذرائع ابلاغ ان کے اتحاد کی برتری کا دعوی کر رہے ہیں۔

اسرائیلی نشریاتی اداروں کان، چینل 12 اور چینل 13 کے حالیہ انتخابی جائزوں کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنیامین نتن یاہو کے مخالف سیاسی اتحاد ایوان میں اکثریتی نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

ان جائزوں کے مطابق، گادی آئزن کوٹ کی قیادت میں قائم اتحاد کو 52 سے 56 نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ نتن یاہو کے سیاسی اتحاد کو 50 نشستیں ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی چینل 15، جسے نتن یاہو کی حکومت کے قریب سمجھا جاتا ہے، نے مختلف نتائج پیش کرتے ہوئے لیکود جماعت کو برتری حاصل ہونے کا دعوی کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، انتخابی جائزوں کے نتائج میں نمایاں فرق اسرائیل کی گہری سیاسی بے یقینی اور کنسیٹ کے آئندہ انتخابات سے قبل مختلف سیاسی دھڑوں کی جانب سے رائے عامہ پر اثرانداز ہونے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

News ID 1942326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha