7 نومبر، 2023، 5:48 PM

سات اکتوبر اسرائیلیوں کے لیے یومِ نکبت ہے، صہیونی تجزیہ نگار

سات اکتوبر اسرائیلیوں کے لیے یومِ نکبت ہے، صہیونی تجزیہ نگار

صیہونی عسکری تجزیہ نگار نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تل ابیب کا غزہ کے قریبی آباد کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ، خالی دعوی تھا، اعتراف کیا کہ 7 اکتوبر در اصل صہیونیوں کے لیے یوم نکبت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی سما نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی اخبار الیوم کے عسکری تجزیہ کار نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل میں کی جانے والی کارروائی کے ایک ماہ بعد میں سوچ رہا ہوں کہ اسرائیلی فوج نے آباد کاروں سے کسے وعدہ کیا کہ وہ غزہ کے گردو نواح میں محفوظ ہیں لیکن حماس کے حملے کے بعد انہیں اپنا دفاع کرنے والا کوئی نہیں ملا۔

اس صہیونی عسکری تجزیہ کار نے اعتراف کیا کہ 7 اکتوبر کا دن اسرائیلیوں کے لیے یوم نکبت ہے۔

ایک اور خبر میں اسرائیل الیوم اخبار نے صہیونی فوج کے ایک انٹیلی جنس افسر کے حوالے سے لکھا ہے: حماس ہمارے بارے میں بہت سی چیزیں جانتی ہے اور وہ اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ ہم کس طرح کام کرتے ہیں۔ ان کے پاس درست انٹیلی جنس ڈیٹا ہوتا ہے اور ان معلومات کی بنیاد پر وہ اچھے نتائج حاصل کرتے ہیں۔

اس صہیونی افسر نے مزید کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ غزہ کی پٹی میں ہمارے خلاف سب سے بڑا خطرہ آئی ای ڈیز اور زمینی بم ہوں گے لیکن یہ واضح ہوگیا کہ اصل خطرہ تو اینٹی آرمر میزائلوں اور راکٹوں کی شکل میں موجود ہے۔

News ID 1919874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha