مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹک رکن ٹیڈ لیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی کشیدگی کو پولیس کی بربریت، حراست میں بدسلو کی یا تشدد کا باعث نہیں بننا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو عدم تشدد کے اصولوں اور جمہوری اصولوں کا احترام کرنا چاہیے اور پاکستانی عوام کے پُرامن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے ۔
اس سے پہلے ڈيموکریٹ رکن ڈاکٹر آصف محمود بھی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے ، عمران خان کی زندگی خطرے میں ہے ، ان کے ہزاروں کارکن گرفتار کیے جاچکے ہيں ، اب تک جو کچھ نظر آیا ہے وہ صرف ایک جھلک ہے ۔
آپ کا تبصرہ