10 فروری، 2025، 7:04 PM

تہران کسی بھی امریکی دھمکی کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے، ایرانی مشن کا انتباہ

تہران کسی بھی امریکی دھمکی کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے، ایرانی مشن کا انتباہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے اس بات پر زور دیا کہ تہران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، لیکن وہ کسی بھی امریکی دھمکی کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تہران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، لیکن وہ کسی بھی امریکی دھمکی کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

ایرانی مشن نے مزید لکھا کہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ مبارک ہو، ایرانی عوام کے انقلاب نے امریکی بت کو پاش پاش کر دیا اور اس ملک کے تسلط کا مکمل طور پر خاتمہ کرتے ہوئے منطقی اور منصفانہ تعلقات پر زور دیا۔

  مشن نے دہرایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی کشیدگی میں پہل نہیں کی لیکن اس نے ہمیشہ امریکی دھمکیوں کی نوعیت اور شدت کا متناسب جواب دیا ہے اور یہ ایک ایسا طریقہ ہے جو پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

News ID 1930240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha