14 مارچ، 2025، 8:13 PM

امریکہ کو ہماری علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے، کینیڈین وزیر خارجہ

امریکہ کو ہماری علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہئے، کینیڈین وزیر خارجہ

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے درآمدی اشیا پر کسٹم ٹیکس کے نفاذ کو دونوں ممالک کے لیے نقصان کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اس ملک کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے ملک کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارے ملک کی علاقائی سالمیت امریکہ کے ساتھ تنازعہ کا موضوع نہیں ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کسٹم ٹیکس کے معاملے پر امریکہ پر غیر معمولی دباؤ ڈالے گا۔

 جولی نے زور دیا کیا کہ امریکہ کو کینیڈا کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ کسٹم ٹیکس کا نفاذ امریکی عوام کے لئے بھی مہنگا ثابت ہوگا۔

News ID 1931101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha